ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانمبور میں گٹر کے پاس ایک نوجوان کی لاش دستیاب

پانمبور میں گٹر کے پاس ایک نوجوان کی لاش دستیاب

Wed, 07 Sep 2016 01:53:27    S.O. News Service

منگلورو 6/ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق پانمبور میں گٹر کے پاس ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔ جس کی شناخت رانی بنور کے راکیش لمانی (24سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راکیش پیشے سے قلی مزدوری کیا کرتاتھا۔ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ رانی بنور سے کس طرح منگلورو میں پانمبور تک پہنچا اور اس کی موت کیسے واقع ہوگئی۔

پولیس نے معائنے کے بعد کیس درج کرلیا اور لاش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

 


Share: